سابق ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کیخلاف نیب کی کرپشن تحقیقات


لاہور(قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے سابق ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق والٹن ائرپورٹ لاہور کو بند کرکے کمرشل بنیاد پر زمین دینے کے معاملے پر سابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نیب نے تحقیقات میں سابق ڈی جی خاقان مرتضیی سمیت سول ایوی ایشن کے دیگر افسران کو بھی شامل کرلیا ہے۔ اس حوالے سے خاقان مرتضیٰ سے تحقیقات کے لیے 13 سوالات تیار کیے گئے ہیں، جن میں والٹن ائرپورٹ لاہور کو بند کرکے کمرشل بنیاد پر دینے کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔
نیب لاہور نے تحقیقات کے لیے ائرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن سے مدد کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، اس سلسلے میں نیب لاہور نے 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ ائر کرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کو بھی بھیج دیا ہے۔

Recent Posts

حکومت سندھ کی طرف سے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے کراچی میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ…

6 mins ago

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

5 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

5 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

6 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

6 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

6 hours ago