ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کراچی (قدرت روزنامہ ) ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 7 جون بروز جمعہ کو ہو گا .
مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ جبکہ زونل اجلاس دیگر صوبائی دارالخلافوں اور اسلام آباد میں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل منعقد ہوں گے .

سعودی عرب میں آج 29 ذی القعدہ ہے، متعلقہ اداروں نے سعودی شہریوں سے آج جمعرات کے روز چاند دیکھنے کی اپیل کر رکھی ہے، ایام حج کی تاریخوں کا تعین سعودی عرب میں آج چاند دیکھ کر کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں