وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی- ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز اور محمد نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا-باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا – لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا – ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیا گیا –

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں –

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

3 hours ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

3 hours ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

4 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

4 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

4 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

4 hours ago