خضدارمیں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، پولیس کے گشت میں اضافہ کیاجائے، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی


خضدار(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین مولانا محمد اسحاق شاہوانی منعقد ہوا، جس میں شہر کے مسائل اور امن و امان سمیت دیگر عام معاملات زیر بحث آئے اجلاس میں معزز ممبران نے عوام کوریلیف پہنچانے کے لئے انتظامیہ سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاگیا ہے انہوں نے کہا اگر حالات بدستور اس طرح جاری رہے تو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سخت اقدامات اٹھانے پرمجبورہونگے اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکٹری ڈاکٹرعمران میروانی، تاجر برادری کے رہنماء ایڈوکیٹ بشیراحمدجتک، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکٹری غلام نبی بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا محمد قاسم قاسمی جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا امان اللہ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ عید محمد,بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈوکیٹ خالد محمود مینگل, ایڈوکیٹ غلام نبی بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر نائب صدر قدید احمد زہری، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی جوائنٹ سیکٹریری سیکٹریری صدام بلوچ ,آل پارٹیز کے رابطہ سیکٹری ٹکری خلیل احمد گرگناڑی ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین مولانا محمد اسحاق شاہوانی, جنرل سیکٹریری ڈاکٹرعمران میروانی ودیگر نے کہا ہیکہ خضدار میں گزشتہ کئی ماہ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے دن دیہاڑے لوگوں کا قتل عام چوری چکاری کی وارداتیں معمول بن چکی ہے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں کاروباری تاجربرادری بدامنی کی لپیٹ میں ہے چور ڈاکوؤں نے ہندؤتاجروں کا جینا حرام کردیا ہے دن دیہاڑے نقدی رقم چھناگیا ہے مزاہمت فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے شہر کے یہ تمام صورتحال علاقہ عوام کیلئے پریشان کن ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے محسوس کیا ہے کہ خضدار میں بدامنی دن بدن بڑھتی جارہی ہے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہے عوام کہ جان ومال محفوظ نہیں ہے اجلاس کی توسط سے کمشنرقلات ڈویژن, ڈپٹی کمشنر خضدار, ڈی ائی جی پولیس قلات رینج, ایس ایس پی خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں بدامنی کو کنٹرول کرکے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کریں اور شہر میں لیویز پولیس کے ناکوں کو بڑھادیں اور شہر میں پولیس کے گشت میں اضافہ کیاجائے تاکہ عوام کی جان ومال عزت آبرو چوروں ڈاکوؤں اوررہزنوں سے محفوظ ہو۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

1 hour ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

1 hour ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

2 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

2 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

2 hours ago