ملیر ایکسپریس وے کے نام پر سید ریفرنس لائبریری سمیت بلوچوں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، این ڈی پی


کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ استعمار کا وطیرہ رہا ہے کہ کسی بھی خطے میں مقامی آبادی کا مرضی و منشاء کے بغیر ترقی کے نام پر ہمیشہ استحصال کیا جاتا ہے جس طرح اس خطے میں بھی مختلف علاقوں میں بسے بلوچ قوم کو ترقی کے نام پر نوآبادکاری کے زریعے استحصال کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ بلوچستان بھر کی طرح بلوچوں کے قدیم علاقے ملیر کو بھی سازش کےتحت استحصالی پراجیکٹس کے زریعے ترقی کے نام پر تباہ کیا جا رہا ہے۔کراچی کے اشرافیہ علاقوں کو جوڑنے والی سڑک کے لئے درجن بھر بلوچ اکثرتی گوٹھوں، سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینوں، درختوں سبزہ زاروں سمیت ریفرنس لائبریری جیسے بلوچوں کے اہم علمی ادارے کو قربان کیا جا رہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی بلکہ ایسا کوئی بھی عمل خود پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1977 اور سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ کراچی سمیت بلوچستان بھر سے بلوچ اقوام، سیاسی پارٹیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائیٹیز سمیت مظلموم اقوام کی اجتماعی زمہداری بنتی ہے کہ اس منصوبے خلاف بلا کسی خوف سیسہ پلائی دیوار بن کر مزاحمت کریں اور یاد رکھیں کہ جب بھی محکموم ایسےاستحصالی منصوبوں اور نو آبادکاری کے خلاف آواز اٹھا کر جدوجہد کرتے ہیں تو سامراج اور ظالم کی جانب سے ہمیشہ ان کے اوپر ظلم و جبر کے زریعےخاموش کرانے کی کوشش کیا جاتا ہے، لیکن محکوم اور مقامی آبادی کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی مستقبل مزاحمت کرنے میں پنہاں ہے، مظلوم اور مقامی بلوچوں کے پاس بھی مزاحمت کے سواء اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے نام پر ملیر کی مقامی آبادی کی بے دخلی سمیت شہید صباء دشتیاری کی نشانی سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کو گرانا ایک گھناؤنی حرکت ہے، ریاستی حکمرانوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری صرف ایک لائبریری نہیں بلکہ بلوچ قوم کی تاریخ اور ادب کی ایک آرکائیوں کی حیثیت رکھتی ہے، سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کو گرانا بلوچ قوم کے تاریخ اور ادب سمیت شہید صباء دشتیاری کی آخری نشانی کو ختم کرنے اور مٹانے کی مترادف ہے، جس کی بلوچ قوم قطعا اجازت نہیں دےگی۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

8 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

16 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

25 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

37 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

50 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago