لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس انتظامیہ ملازمین کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے دھمکیوں پر اتر آئی


وڈھ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کا 38 واں دن ہے، مگر اوتھل یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن بجائے ملازمین سے مذاکرات کرنے کے اب دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔ ملازمین کو مختلف ذرائع سے مختلف غیر قانونی کارروائیاں کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مگر ملازمین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے اتھل ایڈمنسٹریشن کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی کا بخوبی انداز میں جواب دیں گے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ آج تک ہم نے قانون کے مطابق اپنے احتجاج کو جاری رکھا ہے اور بغیر کسی تعطل کے کلاسز اور یونیورسٹی کی دیگر سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔ مگر اتھل ایڈمنسٹریشن بجائے ہم سے مذاکرات کرنے کے، ہمارے پر امن احتجاج کو بھی تشدد کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ ملازمین نے تمام مقتدر نمائندوں، بالخصوص وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی, سے درخواست کی ہے کہ ہمارے جائز مطالبات قانونی طریقے سے حل کریں۔ اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے اور اس کی وجہ سے اگر روڈ بند ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار اتھل یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن ہوگی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی غیر قانونی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔ ہماری درخواست ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور طلبا کا مستقبل محفوظ رہے۔ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے، کیونکہ اتھل یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹریشن نے آج تک کوئی مخلص اقدام نہیں کیا اور اب معاملات کو جان بوجھ کے انتشار کی جانب دھکیلنا چاہتی ہے خدا نا خواستہ کیمپس ملازمین اگر سخت اقدامات کی طرف جاتے ہے تو اسکی تمام ذمہ داری اوتھل ایڈمنسٹریٹریشن پر ہوگی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago