شاہ رخ خان کے پاکستانی بھانجے کا سوہنا خان کے بارے دبنگ انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ رخ کے پاکستانی رشتہ داروں کے حوالے سے اکثر اوقات یہ باتیں سامنے آتی رہتی تھیں کہ ان کے کچھ رشتہ دار پاکستان کے شہر پشاور میں بھی ہیں اور کنگ خان خود بھی پشاور جانے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ اب آخر کار ان کے رشتہ دار بھی سامنے آ گئے ہیں۔
پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کے رشتےداروں نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ اپنے رشتے پر بات کی۔
دورانِ انٹرویو شاہ رخ کی کزن بہن نور جہاں منی کی بیٹی(ماہین خان) نے بتایا کہ میری والدہ کی اب تو وفات ہو چکی ہے لیکن ان کی 1997 اور 2011 میں شاہ رخ ماموں سے ملاقات ہو چکی ہے، اس کے علاوہ فون پر بھی دونوں کے درمیان خوب گفتگو ہوا کرتی تھی۔ جہاں تک ہماری بات ہے تو ان سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن بات چیت اچھے انداز میں ہوتی رہتی ہے۔
ماہین نے یہ بھی بتایا کہ میں میڈیا فیلڈ کی طالب علم ہوں اور چاہتی ہوں کہ اپنی امی کی خواہش پوری کروں اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھوں۔ میں نے ٹک ٹاک اس لیے جوائن کی تاکہ دنیا کو بتا سکوں کہ اب بھی پشاور میں شاہ رخ کے رشتے دار رہتے ہیں۔ جب میں دوستوں کو یہ بتاتی ہوں کہ شاہ رخ میرے ماموں ہیں تو وہ یقین نہیں کرتے اور تو اور وہ یہ بھی نہیں مانتے کہ جو تصاویر میں انہیں دکھا رہی ہوں اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑی خاتون میری والدہ ہی ہیں۔
مذکورہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے ہم نام بھانجے(شاہ رخ خان) بتاتے ہیں کہ ماموں بہت ہی خوش اخلاق، ملنسار شخصیت کے مالک ہیں ، وہ اکثر مجھے فون پر دورانِ گفتگو ’اوئے بھانجے‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور پھر انگریزی اور ہندی میں گفتگو شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ ان کی بیٹی سے بھی اچھے انداز میں بات ہوتی ہے لیکن ہاں ان کا بیٹا موڈی ہے ۔
خیال رہے کہ گفتگو کے آخر میں کنگ شاہ رخ کے بھانجے نے کہا کہ میرا تو کاروبار کی طرف رحجان ہے لیکن یہ بھی سوچتا ہوں کہ آئندہ سال دبئی روانہ ہوں تاکہ ماموں سے وہاں ان کی فلم کی پروموشن کے دوران مل سکوں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

1 min ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

24 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

31 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

38 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

1 hour ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago