اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ چیزیئس کو ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان(ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے پاکستان کا پہلا ایکو ڈنر ریستوراں کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
یہ کامیابی چیزیئس کے ملک میں ’سسٹین ایبل فوڈ‘ تیار کرنے کے علمبردار ہونے کی غمازی کرتی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور چیزیئس نے مذکورہ ایکو ڈنر پروگرام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد کھانے کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینا اور ریستورانوں کے شعبے میں ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا ہے۔
ایکو ڈنر سرٹیفیکیشن پروگرام ریستورانوں کو اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے پائیدار طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ فوکس ایریاز میں خوراک کے ضیاع اور فضلے کو کم سے کم کرنا، پائیدار طریقوں کو بڑھانا اور قدرتی وسائل کا مؤثر انتظام شامل ہیں تاکہ اخراج کے امکانات صفر ہوجائیں۔
چیزیئس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہا ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور یہ ہمارے تمام آپریشنز کے دوران پائیدار طریقوں کے لیے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
زوہیب حسن نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کی ریستوران صنعت میں ماحول دوست مستقبل کے معاملے میں سب کی رہنمائی کر رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ دوسروں کو اس خوشگوار، ماحول دوست سفر میں اپنے ساتھ شامل ہونے کی ترغیب دیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…