پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے، جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے مری کو مزید خوبصورت اور بہترین ٹورسٹ اسپاٹ بنانے کے لیے فوری ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں جمعرات کو ایک خصوصی اجلاس منعقد جس میں ڈسٹرکٹ مری ڈویلپمنٹ پروجیکٹس او رماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی۔
تاریخی عمارتوں کی بحالی، جدید مری اسٹریٹ اور اسمارٹ ٹرام بھی منصوبوں میں شامل
اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، دنیا کی بہترین اسٹریٹس کی طرز پر مری اسٹریٹ قائم کی جائے گی اور مری میں جدید ترین اسمارٹ ٹرام چلائی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ڈیڑھ ہزار گاڑیوں کی گنجائش والے ایک ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو 15 روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجٹل کاوئنٹنگ کیمرے کی تنصیب کے لیے بھی 15 دن کی مدت مقرر کی گئی۔
اجلاس میں مری کیبل کار سروس مرمت کے بعد بحالی فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط ساملی ٹی بی سینی ٹوریم کے اپ گریڈ یشن پروجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت بھی کی گئی۔
مری میں اسپیشل افراد کے لیے خصوصی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ
سیاحوں کے لیے مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر موٹر وے ماڈل پر بہترین ٹوائلٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسپیشل افراد کے لیے مخصوص ٹائلٹ بنانے، مال روڈ پر اسپیشل افراد اور بزرگوں کے لیے وہیل چیئر سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مری کی 12 سڑکوں کی تعمیر و توسیع 90 فیصد مکمل
اجلاس کو بتایا گیا کہ مری کی 12 سڑکوں کی تعمیر و توسیع 90 فیصد سے زائد مکمل کرلی گئی ہے۔
اجلاس میں مری ٹریفک منیجمنٹ کے پلان کی منظوری دی گئی اور انٹرٹینمنٹ پارک اور گلمپنگ پوڈویلج کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس کو مری اور گرد ونواح میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے موجودہ سسٹم اور دریائے جہلم سے واٹر سپلائی اسکیم، تجاوزات کے خاتمے، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

تجاوزات کی مہم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ
اجلاس کے دوران تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے موقعے پر زخمی ہونے والے اہلکاروں کی مالی امداد کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری رہے گی اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
تعمیری منصوبوں میں رکاوٹ بننے والے قوانین تبدیل کیے جائیں، نواز شریف
اجلاس سے خطاب کے دوران میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوامی فلاح وضرورت کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں۔
نواز شریف نے کہا کہ موٹر وے ہم نے بنائے جبکہ دوسرے اسے روکتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پروجیکٹس کے ریکارڈ قائم کیے، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ ماضی میں موٹر وے کو تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
اجلاس میں سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرت، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago