کنگنا رناوت کو ایئر پورٹ پر سی آئی ایس ایف کانسٹیبل نے تھپڑ کیوں مارا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ریاست ہماچل پردیش کے مندی حلقے سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کی خاتون کانسٹیبل کلوندر کور کو معطل کر دیا گیا ہے۔
سی آئی ایس ایف عہدیداروں کی تحریری شکایت کی بنیاد پر چندی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ سی آئی ایس ایف نے مقامی پولیس کو بھی ایک شکایت بھیجی ہے۔
چندی گڑھ کے ایس پی کے ایس سندھو نے کہا کہ ’ سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ نے مجھے بلایا ہے، میں تحقیقات کے لیے ہوائی اڈے پر جا رہا ہوں اور معاملے کی تحقیقات کروں گا۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت دہلی جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے موہالی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔ جب وہ سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچیں تو سی آئی ایس ایف کلوندر کور کی ایک خاتون کانسٹیبل نے ان کی تلاشی لی اور پھر اسی دوران بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کو تھپڑ مار دیا۔
کلوندر کور نے کہا کہ کنگنا رناوت نے 3 زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران پنجاب کی خواتین کے بارے میں ایک برا بیان دیا تھا۔کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ اس بد سلوکی پر دہلی میں وزارت داخلہ میں شکایت درج کرائیں گی۔
قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے اس واقعہ کا نوٹس لیا اور خاتون سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کے اس فعل کی سخت مذمت کی۔ اپنے بیان میں این سی ڈبلیو نے کہا کہ چندی گڑھ ہوائی اڈے پر کنگنا رناوت کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور الزامات کی تصدیق ہونے کی صورت میں کلوندر کور کو فوری طور پر معطل کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

1 min ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

10 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

22 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

28 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

34 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

43 mins ago