سعودی عرب : مقدس مقامات پر مائع گیس کے سلنڈرز کے استعمال پر پابندی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عازمین حج کے خیموں اور مقدس مقامات پر مائع گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے مطابق آج (یکم ذوالحجہ 1445ھ) سے عازمینِ حج کے خیموں اور مقدس مقامات پر واقع سرکاری و نجی دفاتر میں مختلف اقسام اور حجم کی مائع گیس سلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ اقدام مقدس مقامات میں آگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے واضح کیا ہے کہ شہری دفاع کی حفاظتی و سلامتی کی ٹیمیں مائع گیس کے عدم استعمال کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے میدانوں میں گشت اور تفتیش کریں گی اور پکڑی جانے والی گیس کے چولہے یا کھانا پکانے کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے سلنڈرز ضبط کرلیے جائیں گے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ اس سلسلے میں دیگر سیکیورٹی ادارے بھی شہری دفاع کی حفاظتی و سلامتی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گی۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago