اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین فلکیات نے ایک ایسے سیارہ کھوج نکلا ہے، جو روئی کی طرح نرم و ملائم اور ہلکا پھلکا ہے۔ یہ نو دریافت سیارہ ٹھوس اجسام کے بجائے درحقیقت ہائیڈروجن اور ہیلیم سے بنا ہوا ہے، اور زمین سے 1200 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس سیارے کا مطالعہ کائنات کی تشکیل اور سیاروں کے ارتقا کو سمجھنے میں معاون ہوسکتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق نودریافت سیارہ روئی کے گالوں جیسا نرم و ملائم اور ہلکا پھلکا ہے۔
ویسے تو زیادہ تر سیارے ٹھوس اجسام سے بنے ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ وہ مکمل طور پر ٹھوس ہوں۔ وہ گیسوں کا مجموعہ بھی ہو سکتے ہیں، جیسا کہ یہ نو دریافت سیارہ ہے۔
سیارہ کس کو کہتے ہیں؟
سیارہ آسمان پر گردش کرنے والے ایسے اجسام کو کہا جاتا ہے، جو عموماً اپنے شمسی نظام کے گرد چکر لگاتے ہیں، یہ سیارے ٹھوس بھی ہو سکتے ہیں اور صرف گیسوں پر مشتمل بھی ہوسکتے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے نطام شمسی میں ایک ستارہ اور 8 سیارے ہیں۔ اس نظام کے ستارے کا نام سورج ہے اور اس کے گرد ہماری زمین سمیت 8 سیارے گھومتے ہیں۔
مشتری
نظام شمسی کے سیاروں میں سے ایک مشتری ہے۔ یہ دو گیسوں ہائیڈروجن اور ہیلیم سے بنا ہے۔ مشتری پر مائع ہائیڈورجن ایک بہت بڑے سمندر کی شکل میں موجود ہے۔
مشتری کے علاوہ 3 اور سیارے بھی گیسوں سے بنے ہیں جن کے نام زحل، یورینس اور نیپچون ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ان سیاروں میں زیادہ تر آبی بخارات ہیں اور وہ منجمد حالت میں ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سیارے کی کثافت انتہائی کم ہے اور وہ ہلکی گیسوں سے بنا ہے، جب کہ ہمارے نظام شمسی کے گیسوں سے بنے سیاروں، مشتری، زحل، یورنیس اور نیپچوں اس کی نسنت کثیف ہیں۔
سیارہ کا نام
ماہرین فلکیات نے زمین سے 1200 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس نو دریافت سیارے کو ڈبلیو اے ایس پی۔193 بی کا نام دیا ہے۔
نوری سال کیا ہے؟
کائنات میں فاصلوں کو ناپنے کا پیمانہ نوری سال ہے۔ ایک نوری سال اس فاصلے کو کہتے ہیں جسے روشنی کی لہر ایک سال میں طے کرتی ہے۔ یہ تو آپ کو معلوم ہو گا ہی کہ روشنی کی لہر ایک سیکنڈ میں ایک لاکھ 86 ہزار میل کا سفر طے کرتی ہے۔ اگر اسے ایک سال پر پھیلا دیا جائے تو یہ فاصلہ 5.8 ٹریلین میل بنتا ہے۔
حیدرآباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں کہ عدالتی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے محافظ شیوراج کا شمار بالی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم ہو گیا، ارکان کل…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نافذ دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کردی گئی۔…
حیدرآباد (قدرت روزنامہ)گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری…
کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدیوں…