پنجاب حکومت کی جانب سے دارالامان میں مقیم کتنی بزرگ خواتین کو حج پر بھجوایا جارہا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد دارالامان میں مقیم 10 بزرگ خواتین کو حج پر بھجوایا جارہا ہے۔ بزرگ خواتین نے حج پر جانے سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اس سلسلے مریم نواز نے عافیت دارالامان میں مقیم 10 بزرگ خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ان سے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی بزرگ خواتین کی خواہش پر ان سے ملنے گئے۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے بزرگ خواتین سے کہا کہ آپ نے پاکستان کے لیے بہت سے دعائیں کرنی ہیں، اللہ نے وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی، آپ کے حج پر جانے کی بہت خوشی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدیایات جاری کیں کہ حج پر جانے والی دارالامان کی بزرگ خواتین کا خاص خیال رکھا جائے، یہ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔
نواز شریف نے کہا کہ حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کا اچھا وقت آ گیا ہے، ہماری حکومت میں رکاوٹ نہ ڈالی جاتی تو غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والے پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

58 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago