مقبول ڈرامہ سیریل ’محروم‘ کے اختتام سے مداح مایوس کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی چینل پر پرائم ٹائم میں چلنے والا ڈرامہ سیریل محروم کی آخری قسط آن ایئر ہوگئی، اس ڈرامہ کو کافی لوگوں نے پسند کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شائقین میں مقبول ہوگیا لیکن گزشتہ روز ڈرامے کے اختتام پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تبصرے شروع کردیے۔

ڈرامہ سیریل محروم کے پروڈیوسرعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں، جبکہ ہدایت کاری مظہر معین نے کی اور کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔ یہ ایک جوڑے کی محبت پر مبنی کہانی ہے۔ جس میں حنا الطاف، جنید خان، ہاشام خان، کاشف محمود، ثنا نادر، جویریہ عباسی، لبنیٰ اسلم، حمیرا بانو، حفصہ بٹ، عائشہ گل، زہرہ عامر اور علی طاہر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

گزشتہ رات ڈرامہ سیریل محروم کی آخری قسط نشر ہوئی، شائقین کو ڈرامہ سیریل کا اختتام پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر ردعمل دینا شروع کردیا، کچھ مداحوں کو اختتام پسند آیا جبکہ بہت سے دوسرے مداحوں کو اختتام پسند نہیں آیا۔

شائقین کا خیال ہے کہ وہ زائرہ اور سعد کی محبت کی کہانی کے لیے ڈرامہ دیکھ رہے تھے اور زائرہ اور سعد کو ایک ساتھ دیکھنا بھی چاہتے تھے۔ ڈرامہ ناظرین زائرہ پر ناراض تھے جنہوں نے عمیر کو آسانی سے معاف کر دیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ عمیر کو قبول کرکے زائرہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ لڑکیوں کی عزت نفس نہیں ہوتی۔ شائقین سعد کے لیے اداس محسوس کر رہے تھے جو ان کے مطابق ڈرامے کے ہیرو تھے۔

زیادہ تر ناظرین کا خیال ہے کہ مصنف کو چاہیے تھا کہ اگر زائرہ کو عمیر کے ساتھ ہی ختم کرنا تھا تو سعد کے کردار کو ہیرو کے طور پر نہیں بڑھانا چاہیے تھا۔ اس کے باوجود شائقین نے تمام کاسٹ ممبران کی اداکاری کو بے حد پسند کیا۔

Recent Posts

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

4 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

19 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

27 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

34 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

40 mins ago

فوجی سربراہان کی ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر ہچکچا گئے، عمر ایوب کا سخت جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…

47 mins ago