مقبوضہ کشمیر میں پابندسلاسل شیخ عبدالرشید کی جیت مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کی ظلم و بربریت کی پالیسی کو ووٹرز نے مسترد کردیا، جیل میں قید آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید عرف انجینیئر رشید کی شاندار جیت ہندو انتہاد پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے۔
شیخ عبدالرشید کی بارہمولہ کی نشست سے کامیابی مقبوضہ وادی کی سیاست کا رخ بدلنے کی امید ثابت ہوسکتی ہے۔
انجینیئر عبدالرشید کی انتخابی مہم ان کے 24 سالہ بیٹے ابرار نے انتہائی کامیابی سے چلائی، اس مہم کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ انتخابی مہم جذبے اور جنون سے بھرپور تھی۔
انجینیئر عبدالرشید کی انتخابی مہم کو ان کی ٹیم نے بھرپور انداز سے چلایا اور گھر گھر ان کی جانب سے امید کا پیغام پہنچایا، انجینیئر عبدالرشید کی جیت کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے ووٹرز کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، ان کے ووٹرز نے جیت کی خوشی میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

شیخ عبدالرشید کی بارہمولہ سے شاندار جیت سے یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کے باشعورعوام کو زیادہ دیر تک آزادی کی نعمت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کا نعرہ ’اب کی بار 400 پار‘ کا نعرہ حقیقت نہ بن سکا
لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، بھارتی میڈیا اور سرویز ایجنسیز کے ایگزٹ پول غلط ثابت بری طرح غلط ثابت ہوئے ہیں۔

بی جے پی اتحاد این ڈی اے بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا اور تکبر میں مبتلا مودی کو حکومت سازی کے لیے چھوٹی چھوٹی جماعت کے در پر جانا پڑے گا، بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت سازی کے لیے ان جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی جن سے نریندر مودی بات تک کرنا پسند نہیں کرتے۔
بی جے پی نے انتخابی نعرہ ’اب کی بار 400 پار‘ لگایا تھا تاہم انتہا پسند جماعتوں کا اتحاد 300 کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہا۔

Recent Posts

سدا بہار ٹرمینل پر چھاپے کیخلاف سریاب روڈ بلاک، پولیس افسران کا رویہ ذاتی عناد ہے، ترجمان لہڑی ہاﺅس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کا رات گئے سدا بہار ٹرمینل پر چھاپہ، حکمت لہڑی نے سریاب…

12 mins ago

ادبی اداروں کے فنڈز میں کٹوتی بلوچی زبان کیساتھ زیادتی ہے، بلوچستان نیشنل الائنس

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل الائنس کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بلوچی اکیڈمی…

19 mins ago

بارکھان، رکھنی میں گودام کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق، 3 زخمی

بارکھان(قدرت روزنامہ)رکھنی میں بارش کے باعث بارکھان روڈ میں بیکری گودام کی چھت گرنے کے…

25 mins ago

پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا

پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر کی سیاسی جماعتوں، وکلا اور بلدیاتی نمائندوں کی اہلخانہ سے یکجہتی، پسنی سے…

30 mins ago

ریاست اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں بتائے کہ ڈاکٹر دین محمد زندہ ہیں یا نہیں، سمی دین بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد…

35 mins ago

کوئی بھی کام بغیر منصوبہ بندی نہیں کرتا، اپوزیشن تجاویز دے تو عمل کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر…

42 mins ago