قدیم اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، نواز شریف کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی اور قومی اثاثوں کو تباہ کرنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کردیا ہے۔
نواز شریف اور ‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤس مری میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں نواز شریف نے قدیم اور تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچانے والوں پر غم و غصے کا اظہار کیا، اور فیصلہ کیا کہ مری کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کے لیے 15 دن کی مدت بھی مقرر کی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں۔
انہوں نے اجلاس میں قومی اثاثوں، قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے قومی اثاثوں کو تباہ کیا ہے، ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

Recent Posts

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

5 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

12 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

40 mins ago

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 hour ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

1 hour ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

2 hours ago