ججز سمیت قانون سے کوئی بالاتر نہیں ادارے اپنی حدود میں کام کریں، جسٹس محسن کیانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ شاعر احمد فرہاد سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔ عدالت نے احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ مجھے اپنے احکامات پر عمل درآمد کروانا آتا ہے۔ ججز سمیت قانون سے کوئی بالاتر نہیں ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔
وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ مظفر آباد کی عدالت سے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی نیا مقدمہ تو درج نہیں ہوا۔ کیا کوئی نیا مقدمہ تو درج نہیں ہوا۔ پہلے ایک مقدمہ تھا اب دو ہوگئے ۔ لگتا ہے ہم یہاں جتنی کارروائی بڑھا رہے ہیں اس کی زندگی عذاب ہو رہی ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ اب احمد فرہاد جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔ ہم یہاں جتنا مرضی کیس چلا لیں لیکن ایک بات ہے اب احمد فرہاد قانونی حراست میں ہے۔ ایڈوکیٹ ریاست آزاد نے کہا کہ یہ کیس عدالت کو نمٹانا نہیں چاہیے یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہوچکی ہے اب تفتیش کرنا تفتیشی ایجنسی کا کام ہے۔ قانون کہتا ہے کوئی بازیاب ہوجائے تو کارروائی مزید آگے نہیں بڑھ سکتی۔ احمد فرہاد کا بیان قلمبند کیا جاچکا ہے۔
احمد فرہاد نے بیان میں کہا کہ ذہنی اور جسمانی طور پر بیان دینے کی حالت میں نہیں ہوں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ احمد فرہاد کی واپسی پر تھانہ لوئی بھیر کے تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان کرائیں۔ تمام مسنگ پرسنز کے کیسز کے لیے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں۔ کریمنل ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر بھی پیش ہوں۔ اسلام آباد میں قانون کی عملداری کیسے ہونی ہے؟ اس پر فیصلے کے لیے معاملہ کمیٹی کو بھجوا رہا ہوں۔
جسٹس کیانی نے مزید کہا کہ ان کو مت آسمان پر بٹھائیں پھر ان کو یہ بات بری لگے گی۔ قانون کو احترام دیں۔ انا کے مسئلے میں ایک آدمی دو مقدموں میں چلا گیا جس کی فیملی متاثر ہو رہی ہے۔ یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے۔ اسلام آباد کی حدود کو عدالتیں دیکھیں گی۔ قومی سلامتی کے معاملات پر عدالت ان کیمرا پروسیڈنگ اور اس کی رپورٹنگ پر پابندی لگائے گی۔ لارجر بینچ اس لیے بھجوا رہا ہوں کہ ایک جج کا موقف کچھ اور ہو تو دوسرے ججز بھی دیکھیں۔
جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ باقی ممبران اس سے متفق نہ ہوں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کو بلانا ہے۔ ہم نے کہیں بیٹھنا ہے اور طے کرنا ہے کہ کون سی لائن ہے جسے کراس نہیں کرنا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد حامد میر نے وی لاگ کیا۔ وی لاگ اور کالم میں آزاد کشمیر اور غیر ملکی علاقے سے متعلق مجھ سے منسوب دلائل رپورٹ کیے۔ میں نے یا کسی اور نے ایسا کچھ نہیں کہا وی لاگ میں غلط کہا گیا۔ میں نے اس حوالے سے اضافی دستاویزات بھی جمع کروا دی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت نے کسی وی لاگ یا رپورٹنگ پر پابندی نہیں لگائی

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago