خیبر پختونخواکے 4 نجی ہسپتال بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث ہسپتالوں پر چھاپوں کے دوران 4 نجی ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی . ترجمان پیسکو کے مطابق میڈیکل کمپلیکس بونیر سے ٹمپرڈ میٹر پکڑا گیا، جس پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا .

ڈان نیوز کے مطابق سوات میں نجی ہسپتال میں 5 ٹمپرڈ میٹر پکڑے گئے، جس پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا . اسی طرح میڈیکل سینٹر بٹ خیلہ پر 13 ہزار یونٹس زیر التوا پائے جانے پر بھاری بل چارج کیے گئے جبکہ تیمرگرہ میں ہسپتال میں 2 ڈائریکٹ کنڈوں سے بجلی چوری کی جارہی تھی .

تمام ہسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے مراسلے متعلقہ تھانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں