خیبر پختونخواکے 4 نجی ہسپتال بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث ہسپتالوں پر چھاپوں کے دوران 4 نجی ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ترجمان پیسکو کے مطابق میڈیکل کمپلیکس بونیر سے ٹمپرڈ میٹر پکڑا گیا، جس پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سوات میں نجی ہسپتال میں 5 ٹمپرڈ میٹر پکڑے گئے، جس پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح میڈیکل سینٹر بٹ خیلہ پر 13 ہزار یونٹس زیر التوا پائے جانے پر بھاری بل چارج کیے گئے جبکہ تیمرگرہ میں ہسپتال میں 2 ڈائریکٹ کنڈوں سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔

تمام ہسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے مراسلے متعلقہ تھانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اب تک کا…

6 hours ago

”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام کا اعلان, مریض بچوں کو گھر کی دہلیز پرانسولین مہیا کی جائے گی

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس…

6 hours ago

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

6 hours ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

6 hours ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

6 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

6 hours ago