گیس اور تیزابیت کا علاج کیسے ممکن ہے؟ غذائی ماہرین کی نئی تحقیق۔۔۔معدے کی تیزابیت سے پریشان لوگ خبرضرور پڑھیں!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیکل سائنس میں غذاؤں کی ٹھنڈی یا گرم تاثیر کا کوئی تاثر نہیں پایا جاتا تاہم کونسی غذا کتنی مقدار میں لی جا رہی ہے یہ ضرور معنی رکھتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق مسالے دار غذاؤں کا استعمال انسانی صحت اور معدے کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جبکہ مسالے کے علاوہ غذاؤں میں بکرے اور گائے کا گوشت، مرغن، مسالے دار غذائیں، بیج جیسے کہ السی، اجوائن، خشک میوہ جات بھی تیزابیت اور معدے میں گیس کا سبب بنتے ہیں اور ان کا ضرورت سے زیادہ استعمال کسی دائمی بیماری کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غذائیں ہضم کرنے کے لیے انسانی جسم زیادہ سے زیادہ گرمائش پیدا کرتا ہے، مسالے دار اور مرغن غذائیں ہضم کرنے کے لیے معدے کو زیادہ وقت اور گرمائش میسر ہوتی ہے، اس عمل کے دوران معدے اور سینے کی جلن محسوس ہونا ہی تیزابیت کہلاتی ہے۔تیزابیت اور گیس سے بچنے کا علاج کیا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے پانی ہر جلتی چیز کو بُجھاتا ہے، اسی طرح معدے کی تیزابیت اور گیس میں بھی پانی اہم اور مثبت کردار ادا کرتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق پانی کے علاوہ ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جس سے معدے کی تیزابیت کم کرنے میں مدد ملے جیسے کہ تربوز، کھیرا، کچی ہری سبزیاں، لسی، دودھ، دہی، ستو اور ناریل کا پانی وغیرہ۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ تیزابیت اور گیس کی شکایت پر شروعات ہی میں قابو پا لینا چاہیے ورنہ یہ شکایت دائمی بھی ہو سکتی ہے۔ تیزابیت اور معدے میں گیس سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد سونف، پودینے اور الائچی کا قہوہ بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

5 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

22 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago