تحریک انصاف نے حمود الرحمن کمیشن سمیت کن کن رپورٹس کو پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔۔؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47کی بیساکھیوں پر لائی گئی ہے، جو بااختیار ہوتا ہے اسی سے بات کی جاتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے سیاستدانوں کے پاس اختیارات نہیں ہیں،پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پبلک کرے گی،سانحہ اوجڑی کیمپ، ضیاء الحق طیارہ کریش، اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور سانحہ آرمی پبلک سکول کی رپورٹس سامنے آنی چاہئیں .

عمر ایون کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، جو لوگ کہتے ہیں عمران خان کو جیل میں زبردست سہولتیں میسر ہیں وہ دو تین راتیں وہاں گزار لیں، ایف آئی اے حمود الرحمٰن کمیشن رپور ٹ سامنے لائے پھر سوال پوچھے، پی ٹی آئی کے لوگ بھٹی سے نکل کر آئے ہیں کوئی سمجھوتے کے موڈ میں نہیں ہے، عید کے بعد تحریک تحفظ آئین کے تحت پورے ملک میں جلسے کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں