چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد ہاشم خان کاکڑ کا مسلم باغ میں شہید عثمان کاکڑ لائبریری کا معائنہ


سردار محمد آصف کاکڑ چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈپٹی چیئرمین عبدالرازق کاکڑ تحصیل ضلعی افسران نے استقبال کیا
مسلم(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے شہید عثمان کاکڑ لائبریری کا معائنہ کیا۔ ضلعی افسران تحصیل انتظامیہ کے علاوہ چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد آصف کاکڑ ڈپٹی چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالرزاق کاکڑ نے استقبال کیا ۔چیف جسٹس نے لائیبریری کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ مسلم باغ جیسے تعلیمی الحاظ سے پسماندہ علاقے میں عملی لائیبریری کا قیام خوش ائندہ علاقے کے سرکردہ افراد تعلیم کے فروغ کیلئے ان تک محنت کرنا چاہتے اور سائنسی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنی چا ہیے۔
اس وقت پوری دنیا سائنسی تعلیم میں بازی لے جانے کی تک ودود میں ہے ہمارے طلباء کسی سے ذھانیت میں کم نہیں پسماندہ علاقوں میں تعملی اداروں کی فقدان دورکرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے عوام کے صحت کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے چیف جسٹس نے لائبریری کیلئے ایک ٹیوب ویل اور لائبریری کے مختلف ضروریات کو فوری طور پر فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی علاقے کے عوام کی جانب سے چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کی گئی ۔

چیف جسٹس نے کیسکو ایکسن سردار رحیم اللہ کبزئی کو لائبریری کیلئے ٹرانسفارمر دینے کی ہدایت کی علاوہ ازیں سردار محمد حنیف خان کاکڑ جنہوں نے چیف جسٹس کے اعشائیہ کا انتظام کیا تھا فیمل کیلئے الگ لائبریری کا مطالبہ کیا جس پر چیف جسٹس نے موجود لائبریری فیمل کے لئے وقف کرنے اور شہید عثمان کاکڑ کے مزار کے احاطہ میں میل یعنی مردوں کیلئے علیحدہ لائبریری قائم کرنے کا اعلان کیا۔
یادرہے کہ چیف جسٹس کے حکم سے چالیس لاکھ کی گرانٹ سے موجود لائبریری کو کچھ دنوں کتابیں فراہم کی گئی علاقے کے عوام کی جانب سے چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کی گئی سردار محمد آصف کاکڑ نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں، فیڈریشن کے بر سر اقتدار حاکم خود ریاست کے دشمن ہیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سما جی…

5 mins ago

معدنیاتی خزانوں کو قبضہ کرنے کیلئے سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے، جو ناقابل قبول ہے ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود…

18 mins ago

دیدگ و شمریز بلوچ لاہور سے لاپتہ، غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی…

28 mins ago

کوئٹہ، موسی کالونی، گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے…

37 mins ago

ائیر جناح کی زیادتیوں کےخلاف سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائیں گئے سینیٹرجان بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹرجان بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ…

46 mins ago

پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب هو گئے۔آج سے تین دن…

1 hour ago