تاریخ میں پہلی بار” پارلیمنٹ” قومی اسمبلی کے اجلاس میں نماز جمعے کا وقفہ نہیں ہوا


جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا شدید احتجاج اور اجلاس سے واک آؤٹ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز جمعہ قومی اسمبلی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ زیر صدارت چل رہا تھا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے پوائنٹ آف آرڈر پر شدید احتجاج کیا اور سپیکر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ کی عذاب کو دعوت دے رہے ہو یہاں جمعے کی نماز ہورہی ہے اور آپ اجلاس چلارہے ہو پندرہ منٹ کا وقفہ تک نہیں کیا ۔پاکستان میں سارے اسلامی اقدار پامال ہورہے ہیں مگر پارلیمنٹ جس سے توقع کی جاسکتی تھی کہ وہ قوم کا پارلیمنٹ ہیں
اس میں بیٹھنے والے پاکستانیوں کے دینی اقدار کی پاسداری کریں گے مگر آج جو دیکھنے میں ملا شاید ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا ۔اسی پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے عقائد کا حفاظت کرتے ہوئے قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم قرار دیا تھا اور ختم نبوت کا ہمیشہ کیلئے تحفظ کا فیصلہ کیا تھا آج اسی پارلیمنٹ نے جمعہ کے موقع پر نماز جمعہ کا وقفہ نہ کرکے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی اور پاکستانیوں کے دل کو دکھایا اس سے اہل پاکستان کو کیا پیغام دیا گیا۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اسپیکر کی اس رویے اور اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago