وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بجٹ 4 ارب سے بڑھ کر 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سال 2018 میں شروع ہونے والے منصوبے پر 125 ارب روپے مجموعی سے زائد لاگت آئے گی۔ ماضی میں منصوبے کا نام ٹین بلین ٹری سونامی تھا، ملک بھر میں درخت لگائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 30 جون 2024 تک منصوبے پر 29 ارب 56 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے جبکہ اگلے مالی سال منصوبے پر اخراجات بڑھ کر 45 ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گے۔
نئے بجٹ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے چار دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کے لیے 10 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

Recent Posts

پی آئی اے پر تنقید، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قومی ایئر لائن…

2 mins ago

کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا…

18 mins ago

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح…

27 mins ago

معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی…

36 mins ago

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی…

44 mins ago

’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب…

57 mins ago