سپریم کورٹ میں نئے ججوں کے تقرر کے لیے 3 ناموں کی سفارش کردی گئی


جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے نام پارلیمانی کمیٹی کو بجھوادیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمیشن نے 9 ناموں میں سے 3 کا فیصلہ کرلیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور جج جسٹس شاہد بلال کے ناموں کی سفارش کردی گئی، حتمی منظوری کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے گئے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی زیرصدارت ججزتقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں 3 ججز کی خالی نشستوں کے لیے 9 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد سمیت 6 ججز کے نام شامل تھے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی سمیت 3 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کے ججز تقرر کرنے کی سفارش کی۔
جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے تینوں ججزکو سپریم کورٹ کے ججزمقررکرنے کی سفارش کی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججزفرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

Recent Posts

کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق دعویٰ کیا جارہا…

10 mins ago

پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ قرار، عالمی بینک کی رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح…

19 mins ago

معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ پاکستان کب آرہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی مشہور فاسٹ فوڈ چین ‘البیک’ جلد پاکستان میں بھی…

28 mins ago

غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وزارت مذہبی امور کی طرف سے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی…

36 mins ago

’منافقت چھوڑ دیں‘، محسن نقوی کی معافی سے متعلق بیان دینا عمر ایوب کو بھاری پڑگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب…

49 mins ago

کسان کارڈ کے تحت پنجاب میں اب تک کتنے کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کسان خوشحال تو پنجاب خوشحال، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس عزم…

1 hour ago