ایف آئی اے کے طلب کرنے پر عمر ایوب اسمبلی میں پھٹ پڑے، ڈی جی کی طلبی کا مطالبہ


یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں، اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب ایف آئی اے کے طلب کیے جانے پر پھٹ پڑے اور ڈی جی ایف آئی اے کی طلبی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ کے بعد عمرایوب سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ حال ہی میں عمرایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی کاپی مانگی تھی۔
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمرایوب نے کہا کہ سرگودھا میں ہمارے لوگ رہا ہوئے پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا، پتا نہیں کون سی اڑن طشتری ہے وہ اٹھا کرآجاتے ہیں، یہ کون سی جمہوریت ہے جہاں کارکنوں کا اٹھا لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایف آئی اے سے نوٹس آیا ہے، اسٹیٹ تو پارلیمنٹ ہے یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں، ایف آئی اے کے انسپکٹر کو نوٹس بھجوایا گیا۔
عمرایوب نے کہا کہ اس طرح کی ہتک ختم ہونی چاہیے پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پاس کوئی سہولت نہیں ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساتھیوں پر دیشگردی کے مقدمات درج کیے گئے، ملک میں کیا کچھ ہواجمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہم سب ریاست کا حصہ ہیں، ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم ملک کی سب سے بڑی جماعت کے کارکن ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago