وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا


ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا، ایک ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، کیلے اور چکن سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 45 فیصد کا اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار بنیادوں پر سالانہ شرح 21 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا مہنگی، 14 سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 33 روپے 39 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، اسی طرح ٹماٹر 10 روپے 6 پیسے، دال چنا 7 روپے 75 پیسے، زندہ مرغی 5 روپے91 پیسے، دال ماش 5 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
مزید بتایا کہ ایک ہفتے میں کیلے 7 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ تازہ دودھ، بکرے کا گوشت، آلو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 2 روپے 79 پیسے کلو، انڈے 2 روپے 27 پیسے فی درجن سستے ہوئے، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 13 روپے 65 پیسے سستا ہوا، اس کے علاوہ چینی ،دال مونگ اورسرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Recent Posts

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 mins ago

پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک…

24 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات…

34 mins ago

عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل…

37 mins ago

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

1 hour ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

1 hour ago