آئی ایم ایف نے قرض کیلئے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی، مشہور مصنف کا خیال
کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر اپنے تاثرات بیان کیے۔
امریکا کے خلاف پاکستان کے کھیلے گئے میچ میں شرمناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا تھا اس لیے پاکستان کو مجبوری میں یہ میچ ہارنا پڑا۔
انور مقصود کا یہ بھی خیال ہے کہ ہوسکتا ہے میچ میں شکست کی بھی شرط رکھی گئی ہو کہ پہلے امریکا سے میچ ہارو پھر پیسے دیں گے۔ ورنہ پاکستان کے ہارنے کی کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی۔ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب جن پاکستانیوں نے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ آدھی قیمت میں اپنے ٹکٹ بیچیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپراوور میں 6 رنز سے شکست دے کر پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا۔ دونوں ٹیموں نے 20 اوورز میں 159، 159 رنز بنائے۔ سپر اوور میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔ پاکستان 19 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 13 رنز بنا سکا۔
کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…
ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو تبدیل کرتے ہوئے سلیم خان کو تعینات…