عیدالاضحیٰ : چاند نظر آنے سے پہلے اور بعد میں کون سے ضروری کام کرنے چاہئیں ؟


قربانی کا جانور خریدتے وقت ضروری احکامات کا خیال رکھا جائے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قربانی کرنے والے شخص کے لیے ذی الحجہ کا چاند نظر آنے سے لے کر قربانی کا جانور ذبح ہونے تک ناخن اور بال وغیرہ نہ کاٹنا مستحب ہے۔
اس کے علاوہ قربانی کیلئے خریداری سے قبل جانور کو خوب اچھی طرح دیکھیں، خصوصا ان چیزوں کا ضرور لحاظ رکھیں۔ کہ گائے کی عمر دو سال سے کم نہ ہو، اونٹ کی پانچ سال سے اور بکری/ بکرا کی عمر ایک سال سے کم نہ ہو۔ دنبہ بھیڑ چھ 6 ماہ یا اس سے زیادہ کا ہو لیکن دیکھنے میں سال والے کے برابر معلوم ہوتا ہو تو قربانی ہوجائے گی۔ گائے، اُونٹ اور بکری میں یہ مسئلہ نہیں۔ ان کی عمر پوری ہونا ضروری ہے۔
ایسا جانور جو چارہ نہ کھا سکتا ہو یا چل ہی نہ سکتا ہو، کی قربانی درست نہیں جب کہ جنگلی نسل کے جانور کی قربانی درست نہیں۔قربانی کے جانور کی خوب خدمت کی جائے، اسے کسی قسم کی ایذا نہ دی جائے جب کہ ایسی جگہ باندھیں جہاں آنے جانے والوں کو تکلیف نہ ہو۔
اسی طرح قربانی کے جانور پر سواری کریں، اور نہ ہی اس کا دودھ خود پییں! اگر دودھ نکال لیا تو اسے صدقہ کردیں! اس کی قیمت غریب کو صدقہ کر دی تو خود پینا جائز ہے۔ اس کے علاوہ قربانی سے متعلق دیگر مسائل کی رہنمائی کے لئے علماء کرام سے رجوع کیا جائے۔

Recent Posts

وزیراعظم پی آئی اے کی جلد نجکاری چاہتے ہیں مزید تاخیر نہ کی جائے، علیم خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پی آئی اے…

1 hour ago

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں 13 ہزار پیٹرول پمپس بند رہیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف…

1 hour ago

آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات…

1 hour ago

غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیراعظم

آستانہ(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا…

2 hours ago

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا…

2 hours ago

گندم کی مصنوعات پرٹیکس عائد ہونے سے آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا ہوجائے گا

کراچی(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجٹ میں ٹیکسوں میں…

2 hours ago