سعودی عرب کے مفتئ اعظم کی عازمینِ کرام کو حج سے متعلق خصوصی ہدایات


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے مفتئ اعظم اور سعودی کونسل آف سینیئر سکالرز کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے تمام عازمینِ حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکے لگوانے کی سختی سے تاکید کی ہے۔
جمعہ کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق انہوں نے بغیر اجازت حج کرنے کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین حاجیوں کی سہولت اور تنظیم کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔
مفتئ اعظم نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کو آسان اور منظم بنانے کے لیے جامع ہدایات دی ہیں، جن کی پابندی سب کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے عازمینِ حج کو عبادت اور دعا میں وقت گزارنے کی ترغیب دی اور لغو اور گناہ سے بچنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر مفتئ اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکت کو محفوظ رکھے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد کو بہترین جزا دے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago