لڑکیاں قبل از وقت بالغ کیوں ہو رہی ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی


امریکا (قدرت روزنامہ)لڑکیوں کے قبل از وقت بالغ ہونے کے حوالے سے گزشتہ کئی برسوں سے متعدد مفروضے پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ تازہ ترین تحقیق نے اب کی بار لڑکیوں کے قبل ازوقت بالغ ہونے کے حوالے سے نیا انکشاف کر دیا ہے۔
نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ لڑکیوں کے قبل از وقت بالغ ہونے یعنی ان کو کم عمری میں ماہواری آنے کی ایک وجہ ان کا آلودہ فضا میں سانس لینا ہے۔ لڑکیوں کو پہلا حیض آنا ان کے بالغ ہونے کو تصور کیا جاتا ہے جس کے ساتھ جسمانی ہارمونز میں اتار چڑھاؤ اور چھاتی کی نشوونما شروع ہوجاتی ہے۔
سالوں سے یہ مشاہدہ کیا جارہا تھا کہ لڑکیاں ماضی کے مقابلے میں اب بہت کم عمری میں بالغ ہوجاتی ہیں جس کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اب یہ بات سامنے آئی کہ امریکا میں ایک صدی قبل جس عمر میں لڑکیوں کو پہلا حیض آتا تھا اب اس سے 4 سال پہلے آنا شروع ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق 50 اور 60 کی دہائی میں پیدا ہونے والی لڑکیوں کو عام طور پر ساڑھے بارہ سال کی عمر میں حیض آنا شروع ہوتا تھا لیکن 2000 کی دہائی کے اوائل میں پیدا ہونے والی نسل میں یہ اوسطاً 11.9 سال تک کم ہو گیا۔ بلوغت کا یہ رجحان صرف امریکا تک ہی محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جارہا ہے۔
جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ تشویشناک بات سامنے آئی کہ سال 2008 سے 2020 کے درمیان 8 سال سے بھی کم عمر بچیوں کی چھاتی کی نشوونما یا حیض کی علامات ظاہر ہونے کے کیسز میں 16 گنا اضافہ ہوا۔
پولینڈ کے سائنس دانوں کی ایک تحقیق میں 1257 خواتین کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں 11 سال کی عمر سے قبل نائٹروجن گیسوں اور حیض کے درمیان تعلق پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ فائن پرٹیکولیٹ میٹر (پی ایم) ایسے ذرّات ہیں جو دیکھنے میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں لیکن تعمیراتی مقامات سے لے کر جنگل کی آگ، بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، گاڑیوں کے انجن اور یہاں تک کہ دھول بھری، کچی سڑکوں سے ہوا میں داخل ہوتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان باریک ذرات میں موجود کیمیکلز نشوونما میں شامل مختلف ہارمونز خاص طور پر اینڈروجن اور ایسٹروجن کے ریسیپٹرز کے ساتھ انٹریکٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر ایک چین ری ایکشن کو متحرک کرسکتا ہے جو بلوغت کے آغاز کا باعث بنتا ہے۔ محققین کو جلد بلوغت کے دیرپا نتائج کے حوالے سے تشویش ہے کیوں کہ اس سے بانجھ پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس طرح خواتین میں مینوپاز کا عمل بھی جلد شروع ہوسکتا ہے جو زندگی کو مختصر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
خیال رہے کہ 10 سے 20 سال پہلے تک سائنسدانوں کا خیال تھا کہ قبل از وقت بلوغت کی واحد وجہ بچپن کا موٹاپا ہے تاہم گزشتہ تین برسوں میں کی گئی تحقیق کے ذریعے ایک اور حیرت انگیز وجہ دریافت ہوئی جو کہ فضائی آلودگی ہے۔

Recent Posts

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

3 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

8 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

32 mins ago

وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ…

44 mins ago

وقت آگیا ہے بابر ، شاہین اور دیگر سینئرز کو اب آرام کروایا جائے،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے: عثمان شنواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بھی…

1 hour ago