بلوچستان میں شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے شہر زیارت میں ہونیوالی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی .

تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے سنجاوی میں شدید ژالہ باری کے باعث 100 کے قریب مویشی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں مویشی زخمی بھی ہوئے ہیں جس سے مویشی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے .

دوسری جانب شدید ژالہ باری نے چیری کے کھڑی فصل کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جس کے باعث زمینداروں کو کروڑوں روپے کی نقصان پہنچا ہے .

. .

متعلقہ خبریں