شاندارخدمات کا اعتراف: پرنس رحیم آغا خان کو ’’نشان پاکستان‘‘ کا ایوارڈ عطا کر دیاگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ’’نشان پاکستان‘‘ کا ایوارڈ عطا کر دیا . یہ ایوارڈ پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور فلاح میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے .

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی . معزز مہمان کو ایوارڈ کمرشل بینکنگ، مائیکرو فنانس، انشورنس، پائیدار سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں دیا گیا .

آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ افراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں