بھکاری مافیا کی شامت،گینگ لیڈرز کو 10سال قید،لاکھوں روپے جرمانہ ہوگا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں زبردستی بھیک منگوانے والے بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی .
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے قانون میں مجوزہ ترمیم کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے .

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کوبھجوا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 سال سزا بھگتنا ہوگی .

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نئے مجوزہ قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے، بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا . اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا، سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے . اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے .

. .

متعلقہ خبریں