بھکاری مافیا کی شامت،گینگ لیڈرز کو 10سال قید،لاکھوں روپے جرمانہ ہوگا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں زبردستی بھیک منگوانے والے بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے قانون میں مجوزہ ترمیم کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کوبھجوا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 سال سزا بھگتنا ہوگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نئے مجوزہ قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے، بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا۔اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا، سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

2 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

2 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

2 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

2 hours ago