نمودونمائش کیساتھ شادیاں معاشرتی مسئلہ ، ون ڈش پر عمل کرنا ہو گا : عظمیٰ بخاری کی 100مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت

گوجرانوالہ ( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ نکاح کی مقدس سنت انتہائی سادگی اور محدود انداز میں بھی کی جاسکتی ہے اور سنت رسولؐ اور اسلامی تعلیمات کا خاصہ بھی یہی ہے کہ اس سنت کو سادگی سے اداکیاجائے تاہم معاشرتی نمودونمائش کی اندھا دھند تقلید نے اس سنت کی ادائیگی کو سفید پوش خاندانوں کے لیے انتہائی مشکل اور اذیت ناک بنادیا ہے اور ایسے وقت میں اس سنگین معاشرتی مسلہ کو حل کرنے میں کوشاں مہر ویلیفئر سوسائٹی انجمن الراعی پاکستان جیسے ادارے مبارکباد اور ستائش کے حقدار ہیں جوکم وسائل رکھنے والی بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے تمام انتظامات اور اخراجات کے ساتھ انکی باعزت رخصتی کی اجتماعی تقریبات کا اہتمام کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار مہر ویلفیئر سوسائٹی انجمن الراعی پاکستان کے زیراہتمام 100مستحق اور غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سرپرست اعلی مہر انور،مرکزی صدر میاں ساجد حسین،مرکزی چیئرمین سجاد مشتاق مہر،صدر پنجاب چوہدری طیب مہر سمیت ودیگر عہدہ داران،معزین اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیات نے بھی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دھوم دھام،نمودونمائش اور اسراف کے ساتھ شادیاں سیاسی سے زیادہ معاشرتی مسئلہ ہے اور معاشرے کے سر کردہ افراد کو سادگی کے ساتھ اس سنت کی ادائیگی کو فروغ دینا ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ون ڈش کی پابندی پر عمل درآمد کے لئے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر قانونی کا روائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔ خدااور اس کے رسول کریمؐ رضاکے لیے ایک مقدس معاشرتی فریضہ کی ادائیگی میں معاونت کر نے والے ادارے حکومتی حوصلہ افزائی اور ستائش کے اصل حقدار ہیں اور ایسے اداروں کے ساتھ مل کر سادگی کلچر کو فروغ دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایاجائیگا۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

2 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

2 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

2 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

2 hours ago