کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا . سیکیورٹی گارڈنے معمولی تلخ کلامی پر کچرا اٹھانے والے کو گولی ماردی .
جو دوران علاج جان کی بازی ہار گیا
نارتھ کراچی میں 16 سالہ صمد کوسیکیورٹی گارڈ نےمعمولی تلخ کلامی پر گولی ماردی تھی،صمد عباسی ہسپتال میں زیرعلاج تھا . جو دوران علاج جانبر نہ ہو سکا . پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد سیکیورٹی گارڈ رمضان موقع سے فرار ہوگیا تھا .
. .