عدت کیس: اپیلوں کی سماعت نئی عدالت میں منتقلی پرپی ٹی آئی کور کمیٹی کا سخت رد عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت نئی عدالت منتقل کرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ کور کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ فوری رہائی کے مستحق ہیں، سیاسی انتقام کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

تحریک انصاف کور کمیٹی نے عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت نئی عدالت میں منتقلی کو مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس منتقل کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو خط لکھا تھا۔ جس کے بعد 3 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔ عدالت عالیہ نے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں ٹرانسفر کردیا تھا۔

جمعہ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

Recent Posts

امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

14 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ…

2 hours ago

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو بمبئی ہائی…

2 hours ago

دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ

کراچی (قدرت روزنامہ) ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی…

2 hours ago

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

2 hours ago