انتظامیہ کی بے بسی، پنجگور میں بدامنی انتہا تک پہنچ چکی ہے،نیشنل پارٹی


پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی پنجگورکے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور میں بدامنی انتہا تک پہنچ چکی ہے انتظامیہ پولیس کی بے بسی سے پنجگور شہر شرپسندوں کی رحم وکرم پرہے پنجگور اپنی تاریخی حوالےسےایک گلدستے کی مانند تھا لیکن اب مقتل گاہ بن چکا ہےقاتلوں، ڈاکوں،اور رہزنوں کی راج ہے شریفانہ زندگی گزارنا محال ہوگئی ہے مزید انہوںنے کہا ہے کہ آئے روز قتل و غارتگری مشغلہ بن چکا ہے معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے نہ قاتل کو اصل مدعا معلوم ہے کہ میں کس لئے لوگوں کو قتل کر رہا ہوںاور نہ مقتول کو یہ جانتا ہوگاکہ مجھے کس لئے قتل کیا گیا ہے پنجگور کی موجودہ صورت حال فلسطین سے کم نہیں ہے اسی طرح اسرائیل فلسطین کے بےگناہ شہریوں کو قتل کر رہا ہے پنجگور میں بھی فلسطین نماماحول پیدا کیا گیا ہے مزید انہوںنے کہا کہ اگر انتظامیہ اور پولیس امن وامان دینے میں ناکام ہوچکے ہیں تومجبور لوگ اپنی جان ومال کی حفاظت خودکریں گے.کیونکہ اس بدامنی کے ماحول میں جینے کے آثار ختم ہوچکے ہیںاس طرح لگ رہا ہے کہ پنجگورمیں انارکی نظام قائم ہے قانون نام کی شےدم توڑچکی ہے مزید انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات پنجگور مشہور و معروف عالم دین مذہبی اور سیاسی شخصیت مرحوم حضرت مولانا رحمت اللہ کے صاحبزادے جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے ضلعی جنرل سکرٹری محترم حاجی عبدالعزیز کے گھر میں گھس کر بلوچی روایات،چادر وچاریواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کرکے پورے گھر کا صفایا کیا گیا ہے لیکن انتظامیہ اورپولیس سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں نہ اسلامی روایات کی پاسداری ہو رہی ہے اور نہ بلوچی روایات کی پاسداری ہے شریف لوگ بے سروسامانی کی حالت میں زندگی کے ایام گزار رہے ہیںنیشنل پارٹی پنجگور کے عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ خدارا اناپرستی کی دلدل سے نکل کراپنے ننگ وناموس، عزت،آبرو کی حفاظت کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریںآخرمیں آل پارٹیزشہری ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اس کارخیرکی خاطر پہل کرتے ہوئے پنجگور کے عوام کو یکجاںکرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریںنیشنل پارٹی میدان عمل میں بھرپور ساتھ دے گی۔

Recent Posts

آئندہ برس کی حج پالیسی منظور ، سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے…

7 mins ago

پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادِدہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کے دوران توڑپھوڑ کیس میں…

20 mins ago

محسن نقوی کو خیبر پختونخوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے،عمرایوب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ محسن نقوی پھنس…

25 mins ago

ثنا سیّد اور عماد شمسی کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامہ “کندلی بھاگیہ” کی اداکارہ ثنا سیّد اور ان کے…

35 mins ago

بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد

مانسہرہ (قدرت روزنامہ) دو روز قبل بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر…

39 mins ago

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو بغیر کسی کٹ کے نمائش کی اجازت مل گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی دو بڑی فلموں کا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ “جگرا” اور “وکی…

1 hour ago