نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل


گوادر /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوگیا توقع ہے کہ ہوائی اڈہ 2024 میں مکمل ہو کر مقامی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق سال 2019 میں شروع ہونے والے اس بین الاقوامی معیار کےہوائی اڈےکی تعمیر سی پی ای سی کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 4,300 ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے ، ہوائی اڈے کی جگہ پر ایک رن وے بھی شامل ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز ایربس 380 کو لینڈ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اس منصوبےمیں 14,000مربع میٹرپرپھیلی ایک جدیدٹرمینل عمارت شامل ہے، 246 ملین ڈالر کی تخمینہ لاگت کے ساتھ ہوائی اڈہ 2024 میں مکمل ہونے والا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کیے جانے والے ہوائی اڈے کے فلائٹ ٹیسٹ کا کام پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذریعے منظم اور نافذ کیا گیا پاکستان میں چین کے تعاون سے چلنے والے نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے نے منگل 4 جون 2024 سے پانچ روزہ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ آپریشن منعقد کر کے ایک اور تاریخ رقم کردی پہلی ٹیسٹ فلائٹ کو لینڈ ہوتے ہی رنوے پر روایتی انداز میں سلامی بھی پیش کی گئی تھی اس سرگرمی کا بنیادی مقصد پروجیکٹ کی نیویگیشن سہولیات، نیوی گیشن ایڈز، پرواز کے طریقہ کار اور ائیر لینڈنگ اسٹرپ کی کارکردگی معیار اور حفاظت کو جانچنا تھا فلائٹ ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد یہ منصوبہ آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گا، اور توقع ہے کہ ہوائی اڈہ 2024 میں مکمل ہو کر مقامی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا تکمیل کے بعد یہ گوادر میں ایک جدید سنگ میل بن جائے گا، جو گوادر میں بنیادی ڈھانچے کے حالات کو نمایاں طور پر بہتر کر سکتا ہے اور بندرگاہ کے ساتھ ساتھ شہر کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک بہتر بنیاد رکھے گا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

19 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

32 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

43 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

55 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago