اس سے قبل کورین سفیر مسٹر پارک کیجون (Mr.Park Kijun) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ پہنچے تو چیمبر کے سنیئر نائب صدر حاجی آ غا گل خلجی، نائب صدر سید عبدالاحد آغا و دیگر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں صوبے میں صنعت و تجارت ،گلہ بانی، زراعت اور کان کنی سمیت دیگر پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں بارے بتایا اور کہا کہ بلوچستان میں نہ صرف بے شمار قدرتی معدنیات پائے جاتے ہیں بلکہ یہاں پیدا ہونے والے پھل اور سبزی جات اور پالے جانے والے جانور بھی اپنی مثال آپ ہیں . اس سلسلے میں بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کورین سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے لئے بھی تیار ہیں . انہوں نے ویزوں کے اجرا کو چیمبر کے تصدیقی سرٹیفیکیٹس سے مشروط اور سہل کرنے کے علاوہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے کوریا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لئے اسکالرز شپس کا بھی مطالبہ کیا . اس موقع پر کورین سفیر مسٹر پارک کیجون (Mr.Park Kijun) نے کہا کہ کوریا پاکستان کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کا خواہاں ہیں، اسی لئے انہوں نے آج صوبے کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد سے ملاقات کی تا کہ انہیں یہاں موجود مواقعوں بارے معلوم ہوسکے اور وہ کوریا میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں بارے یہاں کی بزنس کمیونٹی کو بتاسکیں . انہوں نے بلوچستان میں مختلف پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا . مسٹر پارک کیجون (Mr.Park Kijun) نے کہا کہ یہاں تاجروں نے ویزوں کے اجرا کو سہل بنانے اور طلبا و طلبا ت کے لئے کورین تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے اسکالر شپس کے اجرا کے لئے بات کی ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس بابت درکار اقدامات اٹھائے جائیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد و دیگر کو ویزوں کا اجرا چیمبر کے تصدیقی سرٹیفکیٹس پر کیا جائے . انہوں نے کوریا میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں بارے بھی بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو بتایا . آخر میں ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے کو رین سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمہوریہ کوریا کے پاکستان میں متعین سفیر مسٹر پارک کیجون (Mr.Park Kijun) نے کہا ہے کہ کوریا بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، بلوچستان بزنس کمیونٹی کوریا میں سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں سے استفادہ کریں، ویزوں کے اجرا کو سہل کرنے، طلبا و طالبات کے لئے اسکالر شپس و دیگر بابت اقدامات اٹھائے جائیں گے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں