ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پر وفاق کے تحفظات دور کریں گے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی اور سیکرٹری ملک عبدالرحمن کی قیادت میں ملاقات کی اور زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا مقصد زمینداروں کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور برقی مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے، ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد کیسکو برقی نظام سے مکمل علیحدگی کرنا ہوگی سولرائزیشن کے لئے وفاق کا مالی تعاون حاصل ہے تاہم سولرائزیشن پر وفاقی حکومت کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے وفاقی حکومت کے خدشات ہیں کہ سولرائزیشن کے بعد بھی زمیندار ریگولر برقی سسٹم سے بجلی حاصل کرتے رہیں گے جس سے شمسی توانائی پر منتقلی کے مقاصد حاصل نہیں ہوپائیں گے اور نیشنل گریڈز پر بدستور یہ بوجھ قائم رہے گا وفاق کے ان تحفظات کو دور کرنے کے لئے زمیندار ایکشن کمیٹی کو اس بات کی گارنٹی دینی ہوگی کہ سولرائزیشن کے بعد ریگولر برقی سسٹم سے بجلی کے حصول کیلئے رجوع نہیں کریں گے اس بابت ضروری ہوا تو قانون سازی کی جائے گی وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ سولرائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے ریگولر برقی سسٹم سے بجلی چوری ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی اور اگر کیسکو کا کوئی اہلکار بجلی چوری میں معاون پایا گیا تو اسے بھی معاف نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے زمینداروں کے مسائل حل کرکے ریلیف دینا چاہتے ہیں اس ضمن میں زمینداروں کو بھی حکومت سے تعاون کرنا ہوگا ۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

7 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

20 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

24 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

35 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

48 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

54 mins ago