چند مراعات کے خاطر جمہوریت دشمن مصنوعی نمائندوں کو قبول نہیں کرسکتے، نیشنل پارٹی


خضدار(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی خضدار کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی سٹی خضدارکے صدر نادر بلوچ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چیئرمین خیر بخش بلوچ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آغا رب نواز شاہ تھے اجلاس سے بی ایس او پجار کے صوبائی صدر شکیل بلوچ نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی سمیت دیگر ضلعی تحصیل رہنما موجود تھے اجلاس سے تحصیل جنرل سیکرٹری کریم بلوچ نے تنظیمی رپورٹ پیش کی تنظیمی امور ودیگر سیاسی معاملات پر رہنماﺅں نے اپنے خیالات اظہار کیااجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی تحصیل خضدار کی سیاسی سرگرمیاں قابل ستائش ہے، مختصر وقت میں جس تسلسل سے سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، اس تسلسل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے گزشتہ الیکشن میں نیشنل پارٹی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ بلوچستان کے اکثریتی نشستیں جیت چکی تھی لیکن راتوں رات غیر جمہوری قوتوں نے عوامی مینڈیٹ پر شپ خون مارکرغیر سیاسی من پسند اشخاص کو عوام پر مسلط کیا گیا جس سے بلوچستان جو کہ نصف صدی سے محرومیوں مایوسیوں کا شکار تھا ان میں مزید اضافہ کردیا مقررین نے کہا نیشنل پارٹی ان مینڈیٹ چوری کے حکومت کا قطعاً حصہ نہیں بنے گا ہم سیاسی لوگ ہے ہم محض چند مراعات کے خاطر عوام دشمن، قوم دشمن، جمہوریت دشمن مصنوعی نمائندوں کو قبول نہیں کرسکتے ہیں ہماری سیاست کا مقصد آئین قانون کی بالادستی ہے جہاں اقوام کی حقوق ان کو مساوی بنیادوں پر میسر ہو جہاں اسمبلی میں حقیقی عوامی نمائندے موجود ہولیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں نادیدہ قوتیں کچھ جاگیردار سرمایہ داروں کو عوام پر مسلط کرکے عوام کا تمام شعبہ ہائے زندگی میں استحصال کیاجارہاہے عوام غربت کی لیکر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولیات خواب بن کررہ گئے ہیں آخر میں مقررین نےکہ کارکنان نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ بلوچ قوم کی حقوق کے لیے جدوجہد مزید مضبوط منظم ہو۔

Recent Posts

’میری شادی میری مرضی‘، بلاول بھٹو کا میڈیا کے سوال پر دلچسپ جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

2 mins ago

بیرسٹر سیف نے پی ٹی ایم جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا لائحہ عمل ظاہر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ…

47 mins ago

گمشدگی کا مخمصہ: پی ٹی آئی اراکین علی امین گنڈاپور کے دفاع سے گریزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے بعض ارکان نے ڈی چوک احتجاج سے پراسرار…

57 mins ago

قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل…

1 hour ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago