حب میں مویشی منڈیاں لگنا شروع، حکومتی سطح پر حفاظتی اقدامات نہ ہوسکے


حب(قدرت روزنامہ)سنت ابراہیمی عیدالاضحی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سب سے بڑی صنعتی شہر حب سمیت قرب وجوار کے شہری اور دیہی علاقوں میں مویشی منڈیاں لگنا شروع ہوگئیں لیکن سہولیات کے فقدان ،سیکورٹی معاملات اور مویشیوں میں پانے والے وائرس اور وائرس کے حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے اقدامات بھی نظر نہیں آرہے کوئٹہ میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یہاں پر بھی خطرات کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ضلعی انتظامیہ سے اقدامات اٹھانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے دن قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح حب سمیت ساکران گڈانی وندر بیلہ لاکھڑا اور اوتھل میں مویشی فروخت کرنے والے بیو پاریوں نے مویشی منڈیاں لگانے کے کام کا آغاز کردیا ہے حب شہر میں 6سے زائد مقامات پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مویشی منڈیاں سجانے کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں اس حوالے سے شہریوں بالخصوص سنت ابراہیمی کے لئے مویشی کے خریداروں نے مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور بیوپاریوں نے سیکورٹی کے معاملات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ میں مویشیوں سے پھیلنے والے کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یہاں پر بھی لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے لیکن اب تک محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے مویشی منڈیوں میں انسداد کانگو اسپرے سمیت دیگر امراض کے حوالے سے اقدامات اور آگاہی مہم کے اقدامات کا فقدان نظر آرہا ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

12 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

13 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

27 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

35 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

45 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

49 mins ago