حج کے دوران مکہ مکرمہ میں ضیافتی مراکز پر کڑی نگرانی کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اس سال 1445 ہجری کے حج موسم کے دوران مکہ مکرمہ میں ضیافتی مراکز بشمول ہوٹلوں اور سروس اپارٹمنٹس پر کڑی نگرانی اور معائنہ جاتی دورے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطيب کی ہدایت اور نگرانی میں کیا جا رہا ہے جس کا مقصد حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔
وزارت کے نگران دستوں نے حج کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں 4500 سے زائد معائنہ اور نگرانی کے دورے کیے جن میں 4700 سے زائد خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
ان میں سے زیادہ تر خلاف ورزیاں صفائی اور دیکھ بھال کے معیار میں کمی اور بغیر لائسنس کے سرگرمیاں کرنے سے متعلق تھیں۔
یہ نگرانی اور معائنہ جاتی دورے حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور ان کی عبادات کو آسان اور پرسکون بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
وزارت سیاحت نے حجاج کو ہدایت کی ہے کہ وہ فراہم کی جانے والی سروسز سے متعلق کسی بھی سوال یا شکایت کو سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا سروسز سینٹر کے نمبر 930 پر درج کریں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago