اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سے سیاست دان بننے والی کنگنا رناوت کو ہوائی اڈے پر تھپڑ مارنے والی ’سی آئی ایس ایف‘ کی خاتون انسپکٹر کو معروف میوزک کمپوزر اور گلو کار وشال ددلانی کی جانب سے بڑی پیش کش کر دی گئی ہے۔
اداکارہ سے سیاست دان بننے والی کنگنا رناوت کو جمعرات کو چندی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کی ایک خاتون افسر (انسپکٹر)نے اس لیے تھپڑ رسید کیا تھا کہ انہوں نے کسانوں کے خلاف بات کرتے ہوئے خواتین کے لیے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے۔
ایئر پورٹ کے بعد انہوں نے اس واقعے پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ محفوظ ہیں جب کہ کنگنا رناوت کی شکایات پر خاتون افسر کلوندر کور کو معطل کر دیا گیا تھا۔
بھارت کے مشہور میوزک کمپوزر اور گلوکار وشال ددلانی نے جمعہ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
وشال ددلانی نے کہا کہ اگر سی آئی ایس ایف خاتون افسر کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے اور انہیں برطرف کیا جاتا ہے تو وہ ان کے لیے ’نوکری کو یقینی بنانا‘ چاہتے ہیں۔
سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کی شناخت کلوندر کور کے طور پر کی گئی تھی واقعہ کے فوراً بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا اور بعد میں کنگنا رناوت نے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں کے پاس شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا تھا۔
’کوئی خاتون افسر کا مجھ سے رابطہ کرائے‘
وشال ددلانی نے کلوندر کور کی معطلی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام اپنا ردعمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’جو لوگ ڈونگانا(کنگنا رناوت ) کی طرف تھے، اگر اس نے آپ کو کہا ہوتا کہ آپ کی والدہ ‘100 روپے میں دستیاب ہیں‘ تو آپ پھر آپ کیا کرتے؟ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھاکہ ’اگر کلوندر کور کو ڈیوٹی سے ہٹایا جاتا ہے تو کوئی ان کا مجھ سے رابطہ کرائے کیوں کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہوں گا کہ انہیں بہتر طریقے سے ملازمت دلاؤ۔
دریں اثنا کنگنا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر تھپڑ مارنے کے واقعہ پر فلم انڈسٹری کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس وقت ’سب کی نظریں رفح پر تو لگی ہوئی ہیں، ایسا آپ کے ساتھ یا آپ کے بچوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے‘ جب آپ کسی پر دہشت گردانہ حملے کا جشن مناتے ہیں تو اس دن کے لیے تیار رہیں جس دن یہ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو گا۔
بی جے پی کی امیدوار کنگنا اس ہفتے کے اوائل میں ہماچل پردیش کی منڈی کے حلقے سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے کانگریس کے وکرمادتیہ سنگھ کو 74,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel