پنجاب : سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 15 دہشتگرد گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ ) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں 180 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشتگرد سمیت 15 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مظفرگڑھ ، اٹک ، میانوالی، فیصل آباد اور چنیوٹ میں کی گئیں، اس دوران میانوالی سے جنوبی وزیرستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ ، 18 ڈیٹونیٹر ، 47 فٹ حفاظتی فیوز وائر ، ایک آئی ای ڈی بم ، ایک پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت حافظ عبدالمالک، نور رحیم ، نور الامین ، عزیز ، ریاض ، اکرام خان ، اعجاز ، عبدالوہاب ، یار گل ، علی شاہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں 714 کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں 19670 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Recent Posts

مونال ریسٹورینٹ کیس: سپریم کورٹ کے خلاف فیصلہ دینے والا جج معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے مشہور مونال ریسٹورینٹ کو گرانے کے سپریم کورٹ کے…

15 mins ago

’ ٹریلر نہیں دیکھا جا رہا پوری فلم کیسے دیکھیں گے‘، سنگھم اگین کے ٹریلر پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کا…

24 mins ago

امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ اندر سے کتنی شاندار ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پُرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں…

39 mins ago

لاکھوں ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی ختم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برازیل کی عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر عائد پابندی…

47 mins ago

شرارت کیوں کی، کوئٹہ کے اسکول پرنسپل کا 10 سالہ طالبعلم پر پلاسٹک پائپ سے بیہمانہ تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں اسکول پرنسپل نے 10 سالہ طالبعلم کو شرارت کرنے پر…

53 mins ago

’پاکستانی اشرافیہ کی ذہنیت کھل کر سامنے آگئی‘، زینب عباس اور عامر سہیل تنقید کی زد میں کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس میں سابق…

1 hour ago