9 مئی ۔عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی .
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے .

عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی . واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں