چمن پرلت ایک توجہ طلب مسئلہ ہے. ہر قسم کی کشیدہ صورتحال سے نکلنے کا راز نتیجہ خیز مذاکرات میں پنہاں ہے‘ گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ  پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں کے قریب رہنے لاکھوں مقامی آبادی کو صرف سرحدی تجارت سے روزی و روٹی ملتی ہیں. شیخ جعفر مندوخیل سرحد کے قریب مقامی سطح پر تجارت سے نہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہیں

 سرحدی علاقوں کے معاشی و تجارتی سرگرمیوں سے ملک اور صوبے کی سطح پر بڑے تاجروں کو بھی تقویت ملتی ہے کوئٹہ ‘ سیکورٹی کے خدشات اور مقامی آبادی کے ذریعہ معاش کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلہ کا پائیدار حل نکالا جائے

کوئٹہ گورنر بلوچستان سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں مختلف سیاسی پارٹیز کے نمائندوں پر مشتمل وفد کی ملاقات

 پاکستان کے اپنے دو برادر ہمسایہ ممالک کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں. 

سرحدی تجارت کے فروغ اور باڈر مارکیٹس کے قیام سے ملک میں معاشی نظام کو مضبوط و مستحکم بنایا جا سکتا ہے

 وفد نے گورنربلوچستان کو سرحد کے قریب علاقوں میں آباد لوگوں اور خاص طور پر چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل، مشکلات اور مطالبات سے آگاہ کیا

 گورنر بلوچستان نے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ انشاءاللہ بہت جلد باہمی افہام و تفہیم سے ایک دیرپا حل نکل جائیگا.

. .

متعلقہ خبریں