گرمی کے باعث امام کعبہ و مسجد نبوی کو نماز اور خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت

ریاض (قدرت روزنامہ) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمان السدیس نے مقدس مساجد کی اماموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ گرم موسم میں جمعے کے خطبات اور نمازوں کو مختصر کردیں۔

ایکسپریس نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شیخ عبد الرحمان السدیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روں برس حجاج کی ریکارڈ تعداد کی آمد کا امکان ہے اور موسم بھی سخت گرم ہے۔ جس میں اکثر کو مطاف کے صحن، چھت اور کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی کا موقع ملے گا۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ حاجیوں میں کمزور اور بزرگ بھی ہیں۔ موسم گرم ہے اور بھیڑ بھی زیادہ ہوتى ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے تلاوت کی مقدار اور اذان واقامت کے درمیان وقفے کو کم کرکے نمازیوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔
بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ سخت گرمی میں اللہ کے مہمانوں کی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امام جمعے کے خطبے اور نمازوں کو مختصر کردیں۔شیخ عبد الرحمان السدیس نے بیان میں مزید کہا کہ شدید گرمی میں نمازیوں کے لیے آسانی اور تخفیف پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ “تم خطبہ مختصر کرو اور بعض کلام میں جادو ہے”۔ (صحیح مسلم) اور جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: “میں رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتا تھا، آپ کی نماز اور آپ کا خطبہ میانہ ہوتا تھا”۔ (صحیح مسلم)

شیخ عبد الرحمان السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کے منبر کا مسلمانوں کے دلوں میں بلند مقام ہے، وہ سچے اسلام، اس کی میانہ روى اورخطبے کى تعلیمات اور مضامین حاصل کرتے ہوئے اسے توجہ سے سنتے ہیں اور خطبہ لمبا کرنے سے نمازى اور سامعین آخر تک پہنچتے پہنچتے خطبے کے اول حصے کو بھول جاتے ہیں۔

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ” رسول اللہ ﷺ تمہاری طرح جلدی جلدی نہیں بولتے تھے بلکہ آپﷺ ایسی گفتگو کرتے جس میں ٹھہراؤ ہوتا تھا، جو آپﷺ کے پاس بیٹھا ہوتا وہ اسے یاد کر لیتا۔

Recent Posts

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

11 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

20 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

31 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

41 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

51 mins ago

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

1 hour ago